7 فروری، 2016، 2:09 PM

شمالی کوریا نے کامیابی کے ساھ راکٹ خلا میں بھیج دیا

شمالی کوریا نے کامیابی کے ساھ راکٹ خلا میں بھیج دیا

شمالی کوریا نے امریکی انتباہ کے باوجود لانگ رینج راکٹ کامیابی کے ساتھ زمین کے مدار میں بھیج دیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شمالی کوریا نے امریکی انتباہ کے باوجود لانگ رینج راکٹ کامیابی کے ساتھ  زمین کے مدار میں بھیج دیا ہے۔ شمالی کوریا کے سرکاری میڈیا کے مطابق خلا میں سیٹلائٹ راکٹ بھیجنے کا کامیاب تجربہ کیا گیا ہے جب کہ مستقبل میں بھی اس قسم کے تجربات جاری رہیں گے۔ شمالی کوریا کا کہنا ہے کہ راکٹ کے تجربے کا مقصد صرف سائنسفک پروگرام میں مہارت ہے تاہم جنوبی کوریا اور جاپان سمیت مغربی ممالک نے شمالی کوریا کے تجربے کو عالمی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پیانگ یانگ نے سیٹلائٹ تجربے کی آڑ میں بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا ہے۔ امریکا نے بھی شمالی کوریا کی جانب سے میزائل تجربے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ادھر شمالی کوریا کے راکٹ تجربے پر لائحہ عمل طے کرنے کے لئے جنوبی کوریا اور جاپان کی درخواست پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ ماہ بھی شمالی کوریا کی جانب سے ہائیڈروجن بم کا تجربہ کرنے کا دعویٰ کیا گیا تھا۔ یاد رہے کہ سائنسدان ہائیڈروجن بم کو جوہری بم سے بھی زیادہ خطرناک اور مہلک قرار دیتے ہیں۔

News ID 1861647

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha